.

اریٹریا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک اریٹریا کے صدر اسیاس افورقی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ،خطے اور عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں عرب اور افریقی ممالک کےکردار اور عرب لیگ اور افریقی یونین کے درمیان مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔