.

ایران میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ بی بی سی فارسی سروس کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے قُم شہر کے ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

ادھر قم شہر میں ڈسپنسریوں پر ماسکو کی شدید کمی کی شکایت بھی سامنے آئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے'ایسنا' کے مطابق قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔

ادھر ایرانی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ قم میں کرونا کے متاثرہ دو مریض انتقال کرگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بدھ کے روز کرونا وائرس کے دو متاثرہ مریض چل بسے۔ دونوں مریض قم اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ایرانی وزیر صحت کے ترجمان علی رضا وھاب زادہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے فوت ہونے والے مریض عمر رسیدہ تھے۔

ایک دوسرے عہدیدار محمد رضا قدیر نے بتایا کہ قم شہر میں شہریوں میں سانس کی غیر مسبوق وبا پھیل رہی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے اب تک دو ہزار سے زاید افراد ہلاک اور 76 ہزار سے زاید متاثر ہوئے ہیں۔