'جی 20 وزرائے خزانہ' کا اجلاس آئندہ ہفتے الریاض میں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بیس بڑی عالمی معاشی طاقتوں پر مشتمل 'گروپ 20' کے وزائے خزانہ و مالیات کا اجلاس آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکوم الریاض میں ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'جی 20' وزرائے خزانہ اجلاس کے لیے ایجنڈے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں گروپ کے رکن ممالک کی حالیہ برسوں میں ہونے والی شرح نمو اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مسودے میں 'کرونا' وائرس کا ذکر شامل جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا نہ صرف چین بلکہ دوسری بڑی معاشی طاقتوں کی شرح نمو کو متاثر کرسکتا ہے۔ رکن ممالک اسے ایک خطرے کے طورپر دیکھتے ہیں۔

جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کے لیے ہفتے اور اتوار کو ریاض میں ملاقات کریں گے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ چین کو 'کرونا' جیسی مہلک وبا میں لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چین میں اب تک کرونا سے 2 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور بیشتر ممالک کے شہریوں کی چین میں آمد ورفت بند ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنہ 2019ء کے آخر میں استحکام کی علامتوں کے بعد عالمی معاشی نمو 2020 اور 2021 میں معمولی حد تک بڑھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں