گیبون میں اندھے پن کےعلاج کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام آنکھوں کے آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افریقی ملک جمہوریہ گیبون کے شہر لبری ویل میں اندھے پن اور اس کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹرین ایکشن کی رضاکارانہ طبی مہم کے دوران 255 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا۔

ڈاکٹروں نے مہم کے آغاز کے چوتھے اور پانچویں دن کے دوران 530 افراد کا طبی معائنہ کیا۔ ریلیف سینٹر کی طرف سے 176 مریضوں میں نظر کی عینکیں تقسیم کی گئیں۔ گیبون میں مجموعی طورپر اندھے پن کے 341 مریضوں کا علاج کیا۔

مرکزکے ذریعہ پیش کردہ یہ مہم بین الاقوامی سائٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے سامنے آئی ہے ، جس کا مقصد جمہوریہ گیبون میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا لوگوں کا علاج کرنا اور انہیں ضروری طبی امداد مہیا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں