ایران: خمینی انقلاب کے بعد پہلی بارپارلیمانی انتخابات میں سب سے کم ٹرن آوٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران میں ریاستی جبر کے تحت گذشتہ جمعہ کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں خمینی انقلاب کے بعد 42 فی صد ٹرن آئوٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے روزفارس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آئوٹ 42 فی صد رہا جو کہ خمینی انقلاب کے دور کا سب سے کم ٹرن آئوٹ ہے۔

ہفتے کے روز ایران بھر کے 41 انتخابی حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

Advertisement

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان ہفتے کے روز 41 انتخابی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی جب کہ تہران سمیت 167مزید حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ترجمان اسماعیل موسوی نے سرکاری ٹی وی چینل کو بتایا انتخابی نتائج کا حتمی اعلان کل تک کردیا جائے گا۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایران کے سخت گیر امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق 290 انتخابی حلقوں میں سے 183 کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے اور 135 اضلاع میں کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان میں 20 اصلاح پسند اور 28 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں