غزہ سرحد پر جھڑپ کے بعد اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی سرحد پر قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد اسرائیل کے جنوب علاقے کی جانب کم سے کم بیس راکٹ فائر کیے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا تھا اور اس پر یہ الزام عاید کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی سرحدی باڑ کے نزدیک بم نصب کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

Advertisement

فوری طور پر کسی فلسطینی گروپ نے اسرائیل پر اتوار کو اس نئے راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن بظاہر شہید فلسطینی کے انتقام میں جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ غزہ ، اسرائیل سرحدی باڑھ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی زخمی ہوگیا ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی اسرائیل کے پورے علاقے میں فضائی حملے سے انتباہ کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ غزہ کی جانب سے کم سے کم بیس راکٹ چھوڑے گئے ہیں۔ تاہم فوری طور پر ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔گذشتہ چند ماہ کے دوران میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر یہ سب سے شدید راکٹ باری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں