بحرین میں شہری ہوابازی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دبئی اور شارقہ کے ہوائی اڈوں سے آنے والی تمام پروازوں کو 48 گھنٹوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں باور کرایا گیا ہے کہ (کرونا) وائرس کے حوالے سے آگاہی کی ہدایات اور تحفظ کے طریقوں پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ وہ وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مطلوبہ اقدامات کر رہا ہے۔ بیان کے مطابق بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے والے تمام افراد کی جانچ کی جائے گی۔ اس کا مقصد آنے والوں کے وائرس سے محفوظ ہونے کی تصدیق کرنا ہے۔ ان افراد میں وائرس کی علامات ظاہر ہونے اور ان کی تشخیص کی تصدیق کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔