سعودی عرب میں شہری دفاع کی ٹیمیں مملکت کے جنوب مغرب میں واقع ضلع الدائر میں لگی آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئیں۔ وعرہ کے پہاڑی علاقے میں تین روز سے بھڑکنے والی آگ کو بجھانے کی کارروائی میں رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔
جازان صوبے میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی کے مطابق کمانڈ اینڈ ڈائریکشن سینٹر کو اطلاع ملی تھی کہ الدائر ضلع میں جبل صلیل کی چوٹی پر آگ کے سبب درخت اور جھاڑیاں جل رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ آگ غیر آباد علاقے میں لگی اور اللہ تعالی کی توفیق سے اس کو بجھا لیا گیا۔
آگ کے سبب جل جانے والے علاقے کا رقبہ 81000 مربع میٹر کے قریب ہے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔