حسنی مبارک کی وفات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو سابق صدر حسنی مبارک کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

مبارک منگل کی صبح 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement

مبارک کے اہل خانہ کے مقرب ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سابق صدر کی نماز جنازہ قاہرہ کے مشرق میں المشیر طنطاوی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مصری ایوان صدارت نے حسنی مبارک کی وفات پر بدھ کے روز سے 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔ منگل کو علی الصبح ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی اور جسمانی نظام کے بڑے حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مصر میں ایوان صدارت نے حسنی مبارک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے اکتوبر 1973 کی جنگ میں بہادری کے جوہر دکھائے۔ جنگ کے دوران مبارک نے مصری فضائیہ کی کمان سنبھالی۔

مصر کی مسلح افواج نے بھی مبارک کو اپنا ایک اہم رکن اور اکتوبر 1973 کی جنگ کا ایک قائد قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں