سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز ریاض میں جرمنی کے سابق وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ، وزیر تجارت ماجد القصیبی اور سعودی عرب میں جرمنی کے سفیر یورگ ریناؤ بھی موجود تھے۔