.

سعودی عرب کرونا وائرس سے محفوظ ہے: وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مملکت میں کرونا وائرس کے معاملے کی تشخیص کے بارے میں افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمام میں نے کرونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹویٹر پر کسی بھی کسی قسم کی افواہ سے بچنے کے لیے سرکاری اکائونٹ @SaudiMOH937 کو فالو کریں۔ مملکت میں کرونا کے حوالے سے غیر مصدقہ باتوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس حوالے سے سرکاری بیان کا انتظار کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں متعدد افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔