شام میں اسدی فوج اور روس کے خلاف ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں: پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی شام میں ترکی کی فوجی چڑھائی پر امریکا کی طرف سے ترکی کے ساتھ تعاون کا اعلان سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور شامی حکومت اور روس کے حملوں کے خلاف انقرہ کی مدد کرنے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ شام کی سرکاری فوج کے حملے میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا ترکی کی مدد کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

Advertisement

پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی ترکی کے ساتھ منسلک ہے۔ شام کے محاذ جنگ میں ترک فوج کو اسدی اور روسی فوج کی طرف سے جس جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے خلاف انقرہ کی مدد پرغور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کی اس لیے مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ادلب میں انسانی المیہ اور روس اور ترکی کی بربریت روکیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز ادلب میں روسی اور شامی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ترکی کے کم سے کم 34 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں