لبنان: کرونا وائرس کے پیشِ نظر تمام اسکول 8 مارچ تک بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کی وزارت تعلیم نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں احتیاطی اقدام کے طور پر تمام اسکولوں کو آٹھ مارچ تک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان ایک ہسپتال کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ملک میں کرونا وائرس کا چوتھا کیس ریکارڈ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ کرونا سے متاثرہ یہ چوتھا مریض ایک شامی شہری ہے جس کو دارالحکومت بیرون کے ایک ہسپتال میں طبی قید میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے پیش نظر وزیر تعلیم طارق المجذوب نے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں میں نرسریز، پرائمری و سیکنڈری اسکولز، کالجز، جامعات اور پیشہ وارانہ انسٹی ٹیوٹس شامل ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آج ہفتے کے روز سے نافذ العمل ہو گا۔

لبنان میں کرونا وائرس کے ابتدائی تین کیسوں کی تشخیص اُن مسافروں میں ہوئی جو ایران سے فضائی پروازوں کے ذریعے آئے تھے۔ چین کے بعد دوسرے نمبر پر کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئی ہیں۔

لبنانی حکام نے جمعے کے روز بتایا کہ کرونا کے پھیلاؤ سے متاثرہ ممالک سے لوگوں کی آمد کو روک دیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں چین، ایران، اطالیہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

اس فیصلے میں فضائی اور بحری راستوں سے آنے والے افراد شامل ہیں۔ تاہم لبنانی شہری اور لبنان میں مقیم غیر ملکی افراد سے اقدام سے مستثنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں