عراقی سکیورٹی فورسزکی مظاہرین پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک ، 24 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کو سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ کردی ہے جس سے ایک شخص ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو شکاری بندوق سے چلائی گئی گولی لگی تھی اور اسی بندوق کی گولیوں اور اشک آور گیس کے گولے لگنے سے بعض افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

قبل ازیں عراق کی پارلیمان کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا اور پارلیمان ایک مرتبہ پھر نامزد وزیراعظم محمد توفیق علاوی کی مجوزہ کابینہ کی منظوری دینے میں ناکام رہی ہے۔

دریں اثناء عراق کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے چھے نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد عراق میں اب تک کرونا وائرس کے انیس کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ نئے مریضوں میں دو کا تعلق دارالحکومت بغداد سے ہے اور چار کا تعلق کرد اکثریتی شہر سلیمانیہ سے ہے۔یہ تمام افراد حال ہی میں ایران سے لوٹے تھے اور وہیں یہ اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں