عمرہ اور سیاحت کے سوا تمام ویزوں کا اجرا جاری ہے : سعودی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قونصل خانوں کے امور سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے سکریٹری تمیم الدوسری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں معطل کیے جانے والے ویزوں میں صرف عمرے کے ویزے اور بعض ممالک کے لیے سیاحتی ویزے شامل ہیں۔

الدوسری نے تصدیق کی ہے کہ دیگر نوعیت کے ویزے ابھی تک کھلے ہوئے ہیں اور معطلی کے فیصلے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ یہ پریس کانفرنس سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کی وضاحت کے لیے منعقد کی گئی۔

جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والوں سے متعلق الدوسری کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت خارجہ اور جی ٹوئنٹی کے لیے سعودی سکریٹریٹ باہمی رابطہ کاری سے سرکاری مہمانوں کی مملکت آمد کے انتظامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام سرکاری مہمانوں پر صحت سے متعلق وہ ہی اصول و ضوابط کا اطلاق ہو گا جو سعودی حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں