.

یمن میں حوثی باغیوں کے قبضے سے ایرانی اسلحہ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی فوج نے مشرق صنعاء کے نھم کے محاذ پر لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے قبضے سے ایرانی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو حوثیوں سے قبضے سے حاصل کیے گئے ایرانی ساختہ ہتھیار اور گولہ بارود دکھائے گئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مھلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی رجیم یمن کے حوثی باغیوں کو مسلسل اسلحہ اور میزائل اسمگل کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کو ایران کی طرف سے بھیجا گیا اسلحہ الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ جیسی بندرگاہ سے پہنچایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کا ایک کھلا علاقہ حوثیوں تک ایرانی اسلحہ اور میزائل پہنچانے کا راستہ ہے۔ حوثی باغیوں کو پہنچایا جانے والا اسلحہ بعض اوقات پرزہ جات کی شکل میں ہوتا ہے جسے حوثی ملیشیا اپنی مرضی کے مطابق جوڑ کر تیار کرتی ہے تاہم صنعاء میں حوثی باغیوں کو ایران کی طرف سے اسلحہ جوڑنے کے ماہرین بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان ولیم اروبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے ایران سے اسلحہ سے لدے ایک جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔ اس جہاز پر لادا گیا اسلحہ اس اسلحہ سے مشابہت رکھتا ہے جسے گذشتہ برس نومبر میں سعودی عرب کی تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کی تنصیبات پرحملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں