حملے کے بعد طرابلس کے معیتیقہ ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا گیا

فلائٹ آپریشن معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکوں کے بعد ہوائی اڈے کو خالی کرالیا گیا ہے۔ حملے کے بعد ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ادھر ہوائی اڈے کے آفیشل فیس بک صفحے پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پر بمباری اور دھماکوں کے بعد عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

معیتیقہ ہوائی اڈے پر کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے اور متبادل کے طورپر مصراتہ ہوائی اڈے کو استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معیتیقہ ہوائی اڈے پر 15گولے گرے۔

قبل ازیں منگل کے روز لیبیا کی نیشنل آرمی نے معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ لیبی فوج کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے پر ترکی حال ہی میں دفاعی تنصیبات قائم کی تھیں جنہیں ڈرون طیاروں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں