سعودی نائب وزیر دفاع کی سلطنت عمان کے فرمانروا سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سلطنت آف عمان کے نئے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور سے ملاقات کی۔ بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کے اہم مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے سلطنت آف عمان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور سلطان ھیثم بن طارق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات، خطے اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں