برطانوی وزیر خارجہ کی خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے گذشتہ روز سعودی عرب کے دورے کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیرشہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبد العزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبد العزیز وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان نے شرکت کی جب کی ملاقات میں سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں