ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شام میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر فرہاد دبیریان شام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پُراسرار حالات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ کمانڈر دبیریان شام کے دارالحکومت دمشق سے جنوب میں دس کلومیٹر دور واقع قصبہ السیّدہ زینب میں ہلاک ہوئے ہیں۔اسی مقام پر نواسیِ رسول حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا مزار واقع ہے۔

Advertisement

فارس نے مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ وہ کیسے ہلاک ہوئے ہیں یا انھیں کسی نے قتل کیا ہے۔البتہ اس نے یہ بتایا ہے کہ دبیریان السیّدہ زینب میں ( سکیورٹی کے) انچارج تھے اور اس سے پہلے وہ شام کے تاریخی شہر پلمائرا (تدمر) میں (پاسداران انقلاب کے) کمانڈر رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں