عرب اتحادی فوج کا الصلیف میں حوثی ملیشیا کے خلاف بڑا فوجی آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والےعرب فوجی اتحاد نے الصلیف میں حوثی ملیشیا کی عسکری تنصیبات کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ فوجی اتحاد کی جوائنٹ فورس نے اتوار کو فجر سے کچھ دیر قبل الصلیف ڈائریکٹوریٹ میں عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی حوثی ملیشیا کے عسکری اھداف کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

کرنل المالکی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے حوثیوں کی چھ تنصیبات کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ حوثیوں کے ڈرون لانچنگ مرکز اور بارودی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا ریمورٹ کنٹرول کشتیوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے باب المندب اور جنوبی بحیرہ احمر میں بین الاقوامی مال بردار جہازوں پرحملے کر رہی ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے حوثی ملیشیا کو ان حملوں سے روکنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی جنگی اصولوں کی پاسداری کی جارہی ہے۔ آپریشن میں شہری تنصیبات، شہری آبادی، اقوام متحدہ، بین الاقوامی اداروں کے مراکز اور دفاتر سے دو کلو میٹر دور موجود حوثیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ گورنری کو بیلسٹک میزائلوں، ڈرون طیاروں، بارود سے لدی کشتیوں اور دیگر اسلحہ کے استعمال کا نیا مرکز بنا لیا ہے۔ حوثی ملیشیا آئے روز الحدیدہ شہر کے ساحل سے ریمورٹ کنٹرل کشتیوں کے ذریعے بین الاقوامی بحری جہازوں پرحملے کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں