مصر: سیاحتی کشتی میں کرونا وائرس کے 45 مریضوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی خاتون وزیرِ صحت ھالہ زاید کا کہنا ہے کہ الاقصر گورنری میں ساحل سمندر پرپہنچنے والی ایک سیاحتی کشتی میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 12 سے بڑھ کر 45 تک پہنچ گئی ہے۔

ھالہ زاید نےقاہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ کشتی پر موجود کرونا وائرس کے شکار افراد میں 19 غیرملکی اور دیگر مصری ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی پرسوار 11 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اوران میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ متعدد دیگر افراد کے میڈیکل ٹیسٹ مطروح میں النجیلہ اسپتال بھیجے گئے ہیں۔ اسی اسپتال میں متعدد مریضوں کو بھی قرنطینہ کیاگیا ہے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز مصری وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مصر میں اسوان گورنری سے الاقصر آنے والی ایک سیاحتی کشتی پر سوار 12 افراد کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مصری وزارت صحت اور ہاوئسنگ کے مشیر ڈاکٹر خالد مجاھد نے بتایا کہ تائیوان سے آنے والی ایک امریکی سیاحتی بحری جہاز کی واپسی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس جہاز پرسوار افراد میں سے بعض کرونا وائرس کا شکار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پتا چلنے کے بعد حکومت نے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ مصر اترنے والے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کرکے ان کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں