مصر میں کرونا وائرس سے جرمن شہری کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں وزارتِ صحت نے اتوار کو کرونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کی ہے، مگر مرنے والا مصری نہیں،ایک جرمن شہری ہے۔

مصر کے وزیر صحت کے مشیر ڈاکٹر خالد مجاہد نے بتایا ہے کہ ساٹھ سالہ جرمن شہری جمعہ کو الاقصر شہر سے الغردقہ پہنچا تھا اور اس وقت اس کو بہت تیز بخار تھا۔اس کو علاج کے لیے الغردقہ شہر کے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Advertisement

اس جرمن شہری کے وہاں ضروری ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ہفتے کے روز اس کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔اس کے بعد اس کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔

مصری حکام نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ دریائے نیل میں موجود ایک کروز شپ پر سوار پینتالیس افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ان میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔یہ اس چھوٹے بحری جہاز پر سوار افراد کے جنوبی شہر الاقصر میں پہنچنے کے بعد ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

اس سے پہلے مصری حکام نے صرف تین افراد کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ انھوں نے جمعرات کو ملک میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔ یہ متاثرہ شخص مصری شہری ہے اور یہ حال ہی میں سربیا سے فرانس کے راستے ملک میں لوٹا تھا۔کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اس کے ٹیسٹ کیے گئے اور وہ مثبت آئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں