.

کرونا وائرس کا خطرہ، القطیف میں دو ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہفتے کے روز سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر القطیف میں آئندہ دو ہفتے کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے کنٹرول کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ اور حکومتی وزیر حمد بن محمد آل الشیخ نے آج اتوار سے آئندہ دو ہفتے تک القطیف میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق القطیف گورنری میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آئندہ دو ہفتے کے لیے تعلیمی اداروں میں تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس پر نظر رکھنے والی کمیٹی اور وزارت تعلیم کی سفارشات پر طلباء وطالبات کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔

ادھر دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا کے مزید دو متاثرہ کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں