سعودی عرب : ریستورانوں اور کیفے خانوں میں سادہ اور ذائقے دار حُقّوں پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں بلدیہ اور دیہات کے امور کی وزارت نے کیفے خانوں اور ریستورانوں میں سادہ حُقّہ (شیشہ) اور شہد کے ذائقے والا حُقّہ (المعسل) پیش کیے جانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس احتیاطی اقدام کا مقصد شہریوں اور مقیمین کو کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب کے اندر اس فیصلے پر عمل درامد کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس دوران زمینی طور پر گشتی دستے مذکورہ حقّوں پر پابندی کے اطلاق کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا نفاذ بنا کسی استثنا ہو گا۔ ممانعت کے فیصلے میں سعودی عرب کے اندر فائیو اسٹار ہوٹلز کے کیفے خانے اور وہ تفریحی مقامات بھی شامل ہیں جہاں حُقّہ پیش کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں