
سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو آج پیر کے روز قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ سوڈانی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں حمدوک کی گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سوڈانی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ابھی تک کسی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
الان في كوبر حي الواحة محاولة لاغتيال رئيس مجلس الوزراء عبد الله حمدوك تزامنا مع سير موكبه والحمد لله فشلت و هو الآن سليم pic.twitter.com/qASU255odg
— Awad (@Awad_Nataly17) March 9, 2020
سوڈانی وزیراعظم کی اہلیہ منی عبداللہ نے اپنے شوہر کی گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے بارے میں بتایا تھا۔ منی نے تصدیق کی کہ "حمدوک خیریت سے ہیں ... اگر ایک حمدوک چلا گیا تو ان کے بعد ہزار حمدوک آجائیں گے"۔
دوسری جانب سوڈانی کانگریس پارٹی کے سکریٹری جنرل خالد عمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو ہلاک کرنے کی کوشش ،،، سوڈان میں عوامی انقلاب کا تختہ الٹنے کے لیے کی جانے والی سازش کی نئی کڑی ہے"۔