سعودی عرب اور امارات کی سوڈانی وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈن کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے پر خرطوم میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سوڈانی وزیراعظم کے قافلے پربم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ کارروائی قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر ملک سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے پرحملہ دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سعودی عرب سوڈان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات نےبھی سوڈانی وزیر اعظم کے قافلے پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےسوڈانی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے پرحملہ ایک وحشیانہ فعل اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان کےوزیراعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے خرطوم میں بم حملے کانشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم عبداللہ حمدوک اس میں محفوظ رہے ہیں۔ انہوں نے فیس بک پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں قوم کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں