بحرین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 سعودی شہری طبی قید سے باہر آنے کے بعد شفایاب ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ایک امریکی کے سوا کرونا وائرس سے تماثرہ افراد کی طبی حالت اچھی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سرحدی راستوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر لگائی گئی روک اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک احتیاطی اقدام ہے۔ ترجمان نے باور کرایا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے مملکت اندرونی اور بیرونی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔