فرانس میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے فرانس میں موجود سعودی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ سفارت خانے کے حکام سے رابطے میں رہیں اور مملکت کی طرف سے کرونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سفارت خانے کی طرف سے فرانس میں موجود شہریوں کے لیے ہنگامی صورت میں رابطہ نمبر جاری کیے گئے ہیں۔فرانس میں مقیم شہری درج ذیل 0033673656324 - 0033626238195) نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔