مصر سے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے پروازیں دو روز کے لیے بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصرمیں موجود سعودی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے مصر اور سعودی عرب کے درمیان کل منگل اور آج بدھ کے ایام میں فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مصر میں موجود سعودی باشندوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں ملکوں میں پروازیں دو روز کے لیے بحال کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی ایئرلائنز ، فلائناس ، مصر ایئر اور دیگر فضائی کمپنیوں کو اپنی پروازیں منگل اور بدھ 10 اور11 مارچ کو دوبارہ چلانے کو کہا گیا ہے تاکہ سعودی عرب کے شہری وطن واپس جاسکیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر ان دو دن کے دوران مذکورہ بالا ایئر لائنز کے سفری ٹکٹوں پر بغیر کسی اضافی قیمت کے ادائیگی کے اپنی بکنگ شیڈول میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

ادھر مصری وزارت خارجہ نے ایک واضح بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے سعودی عرب کے شہریوں کی دس اور گیارہ مارچ کے ایام میں ہوائی جہازوں سے وطن واپسی میں ہرممکن مدد کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سعودی عرب کے سفارت خانے سے استفسار کریں گے کہ آیا فضائی سروس کی بحالی صرف سعودی شہریوں کی وطن واپسی تک محدود ہے یا اس مصری شہریوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو روکنے کے لیے شہریوں اور غیرملکیوں کے متحدہ عرب امارات ، کویت ، بحرین ، لبنان ، شام ، جنوبی کوریا ، مصر ، اٹلی اور عراق کے عارضی طور پر سفر پر پابندی لگا دی تھی۔ بعد ازاں سلطنت عمان، فرانس، جرمنی، ترکی اور اسپین کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مصر سے سعودی عرب کے شہریوں کی واپسی کا فیصلہ دنیا بھرمیں پھیلنے والی کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں