سعودی عرب : کرونا وائرس کے متاثرین میں پہلا مریض صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرین میں پہلا مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔ یہ سعودی شہری الشرقیہ صوبے میں القطیف مرکزی ہسپتال میں طبی قید کے تحت رکھا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے تمام مطلوبہ ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ ان سے ثابت ہو گیا ہے کہ مذکورہ شہری اب کرونا وائرس سے متاثر نہیں رہا۔ شہری کی طبی حالت اچھی ہے اور وہ ہسپتال سے رخصت ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ تمام لوگ اس بات کو کُھل کر بتائیں کہ مملکت آنے سے قبل اُنہوں نے کن ملکوں کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں ٹیلی فون نمبر 937 پر رابطہ کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں