کویت: کرونا وائرس کے باعث اذان کے ذریعے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت، ویڈیو وائرل
خلیجی ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں
کویت میں اذان کے ذریعے مساجد آنے کے بجائے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں کویت کی مساجد میں دی جانے والی اذان سنائی دے رہی ہیں لیکن کہیں اذان سے قبل، کہیں درمیان میں اور کہیں اذان کے بعد ایک جملہ ’الصلوۃ فی بیوتکم‘ دہرایا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ نماز گھر میں ہی ادا کی جائے۔
Incredible videos coming out of Kuwait show Muezzin's have changed the Adhan (call to prayer) to "pray in your homes." #Coronavirus #COVID19 pic.twitter.com/EP5Bf4Q1vF
— Faisal | فيصل عيدروس (@faisaledroos) March 13, 2020
کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا اور اب بھی وہاں بڑا اجتماع نہیں ہو رہا ہے جب کہ ایران اور عراق نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
خلیجی ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں جس کی ایک مثال کویت میں دی جانے والی اذان بھی ہے جس میں نمازیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے بعد یورپ، خلیجی ممالک اور دیگر ایشیائی ممالک میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی اور ایران میں ہوئی ہیں۔