داعش کے جنگجو کرونا سے متاثرہ ممالک کا سفر اختیار کرنے سے گریز کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق اور شام میں سرگرم انتہا پسند دہشت گرد تنظیم ’’داعش‘‘ نے اپنے جنگجوؤں کو سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا سے متاثرہ ممالک کا سفر اختیار نہ کریں۔ اس امر کا انکشاف شام میں جاری خانہ جنگی پر گہری نظر رکھنے والے ایک تجزیہ کار نے کیا ہے۔

ایمن جواد التمیمی نامی تجزیہ کار نے بتایا کہ داعش کے ترجمان اخبار ’’النباء‘‘ میں ان ملکوں کی فہرست شائع کی گئی ہے جن کا سفر اختیار کرنے کی ممانعت ہے۔ فہرست کے ساتھ ہدایت درج ہے کہ ’’صحت مند افراد وائرس سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے باز رہیں اور وہاں وائرس سے متاثرہ افراد شہر نہ چھوڑیں۔‘‘

Advertisement

’’وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے ہدایات‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی فہرست میں ہدایت کی گئی ہے ’’کھانستے اور چھینکتے ہوئے منہ پر ہاتھ رکھیں اور ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھویں۔‘‘

ایک ہدایت میں داعش جنگجوؤں کو یہ بات باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے ’’کہ بیماری بلا وجہ نہیں آئی، بلکہ یہ اللہ کی طرف سے حکم ہوتا ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں