.

جنوب مغربی یمن میں جاری لڑائی میں فیلڈ کمانڈر سمیت پانچ حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کےجنوب مغربی علاقے تعز میں یمن کی آئینی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک فیلڈ کمانڈر سمیت کم سے کم 5 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز تعز میں ری پبلیکن محل، التشریفات کیمپ اور شہر کے مشرق میں کلابہ محاذ میں ہونے والی لڑائی میں حوثی باغیوں کے ایک فیلڈ کمانڈر سمیت پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تعزت کے شمال مشرق اور مشر میں ہونے والی لڑائی میں متعدد جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فیلڈ کمانڈر کی شناخت ابو مجاھد کی کنیت سے کی گئی ہے۔ لڑائی میں حکومتی فورسز کے چھ اہلکار بھی مارے گئے۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں تعز میں حوثی باغیوں کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم 8 عام شہری مارے گئے۔ الزھراء کالونی میں حوثیوں‌کی فائرنگ اور گولہ ناری سے تین شہری مارے گئے۔

حیفان ڈاریکٹوریٹ میں ھاون راکٹ کے حملے میں ایک خاتون اور ایک بچہ جاں‌ بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔