.

کرونا وائرس:مسجدالاقصیٰ کے اندرونی حصے میں نمازوں کی ادائی تاحکم ثانی بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کے انتظام وانصرام کے ذمے دار وقف نے مسجدالاقصیٰ اور گنبدِ صخرہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیےحفظ ماتقدم کے طور پر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ مسجدالاقصیٰ کے بیرونی صحن میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

مسجدالاقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر کسوانی نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ’’محکمہ اسلامی وقف نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر مسجد الاقصیٰ میں بند دالانوں میں تاحکم ثانی نماز کی ادائی پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہ اب مسجد الاقصیٰ میں کھلی جگہوں میں نماز ادا کی جاسکے گی۔‘‘