سعودی عرب میں ہنگامی کیسز کے سوا دیگر تمام عدالتی سرگرمیاں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے وزارت صحت کی طرف سے پیش کردہ سفارشات اور ہدایات کی روشنی میں عدالتی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران صرف ہنگامی نوعیت کے عدالتی کیسز ہی دیکھے جاسکیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے آفیشل پیج پر شائع کردہ ایک ٹویٹ میں وزارت انصاف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاتی تدابیراحتیاطی کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے ذریعہ تمام عدالتی کیسز کی سماعتیں اگلے نوٹس تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر فوری طورپر عمل درآمد کیا جائے گا۔

عدالتوں کے دوبارہ کھلنے اور ان میں زیرسماعت کیسوں کے بارے میں متعلقہ فریقین کو آن لائن اطلاع دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے اور سرکاری دفاتر میں 16 دن تک حاضری معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں