اسپین کے وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے کرونا بحران پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسپین کے وزیراعظم بیڈرو سانشیز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ گذشتہ روز دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کرونا کی وباء کے تدارک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد اور ہسپانوی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کرونا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفون پر بات چیت میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرونا سے نمنٹے کے لیے باہمی تعاون کو مربوط کرنے اور انسداد کرونا کے لیے عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ مملکت 'جی 20' ممالک کے ساتھ مل کر کرونا کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب 'گروپ 20' کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک7 ہزار افراد ہلاک اور ایک لاکھ 75 536 تک جا پہنچی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں