قطر میں کرونا کے 439 اور ترکی میں 18 کیسوں کی تصدیق ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر کی طرح قطر میں بھی کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

قطری وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 439 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف ترکی نے مزید 12 کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں پر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی۔

ترکی کے وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے کہا کہ ترکی میں مزید بارہ مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ترکی کی کرونا کے متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں ایک مقامی شہری کرونا کا شکار ہوا ہے۔ سات افراد یورپ سے واپس آئے ہیں جب کہ تین امریکا سے آئے ہیں۔

قطر میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا 39 مزید افراد کے نام سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد 439 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں