.

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 38 نئے مریضوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے منگل کو بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) کے 38 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ پہلے تین کیسز میں ایسے شہری شامل ہیں جو جرمنی ، برطانیہ اور اردن سے آئے۔ انہیں جدہ کے ایک اسپتال میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

مصر سے آنے والی ایک خاتون اور ایک مرد بھی کرونا کے مریض نکلے جب کہ ایک خاتون ترکی سے واپس آئی اور اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکلا ہے۔ عراق سے سعودی عرب آنے والے 10 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔ ایک شہری اٹلی سے چند روز قبل واپس لوٹا تھا جس میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا کے تین کیسز میں اسپین سے آنے والے تین شہری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اردن ، عمان ، بھارت، برطانیہ ، ترکی ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا سے متعدد سے آنے والے 13 افراد کرونا کے مریض نکلے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 171 ہوگئی ہے جب کہ 6 صحت یاب ہوچکے ہیں۔