عراق کے دارالحکومت بغداد کےگرین زون میں راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی فوج نے بتایا ہے کہ کل منگل کے روز دارالحکومت بغداد کے انتہائی حساس علاقے گرین زون میں دو راکٹ حملے کیے گئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

عراق میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل میلیس بی کاگینس نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عراقی سیکیورٹی حکام بغداد میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے بغداد کے التاجی فوجی اڈے سے کوئی میزائل نہیں داغا گیا۔ اس کے علاوہ امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات کے قریب کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن شام میں اپنے فوجیوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عراقی وزیراعظم عبدالمہدی کو بتا دیا ہے کہ ہم اپنے فوجیوں کے دفاع کے لیے آخری تک جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں اور امریکی تنصیبات پرحملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں