.

'آرامکو' کو تیل کی یومیہ پیداوار 12.3 ملین بیرل کی سطح پر برقرا رکھنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے تیل کی قومی کمپنی 'آرامکو' کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں کے دوران تیل کی روزانہ پیداوار 12.3 بیرل کی سطح برقرار رکھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نےبتایا کہ مملکت سعودی عرب روزانہ گھریلو تیل کی کھپت کے تقریبا 250 ڈھائی لاکھ بیرل کو تبدیل کرنے کے لیے الفاضلی گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی گیس کو استعمال کرے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اگلے چند مہینوں کے دوران سعودی عرب اپنی خام برآمدات میں روزانہ 10 ملین بیرل سے تجاوز کر سکے گا۔

آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے گذشتہ بدھ کو کہا تھا کہ کمپنی کو وزارت توانائی کی جانب سے یہ حکم نامہ موصول ہوا ہے کہ وہ اپنی تیل کی پیداواری صلاحیت کو روزانہ 12 ملین بیرل سے بڑھا کر ایک دن میں ایک ملین بیرل میں اضافہ کرے۔

حال ہی میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ تنظیم 'اوپیک' اور روس کے مابین تین سالہ معاہدہ اس وقت ختم ہوا جب ماسکو نے کرونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا ، اور اس پر اوپیک کے ردعمل نے اس کی پیداوار پر تمام پابندیاں ختم کردی تھیں۔

سعودی عرب نے پچھلے دو مہینوں میں روزانہ 9.7 ملین بیرل پمپ کیا ہے۔

سعودی تیل کی پیداواری گنجائش یومیہ 12 ملین بیرل ہے جو اسے تیزی سے پیداوار بڑھانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔