سعودی عرب میں کرونا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی حکومت نے کرونا کی مہلک وباء کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب کی ہدایت پر آن لائن انفارمیشن پر نظررکھنے والے خصوصی یونٹ کو کرونا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرنے اوران کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعہ نے "ٹویٹر" پر سرکاری استغاثہ اکاؤنٹ کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان بتایا کہ کرونا وائرس کے بارے میں غلط سلط معلومات پھیلانے اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آٖغاز ہوگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جوملک میں کرونا کے حوالےسے اعدادو شمار کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنے اور افواہیں پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور سزائیں دی جائیں گی۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے ملک کے نظم عام میں خلل ڈالنے کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں