انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں مزدور طبقہ کرونا وائرس کا شکار ہونے لگا ہے۔ دوسری طرف قطری حکومت کی کرونا کی روک تھام میں غفلت برتنے پر دوحا کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
ایمنسٹی کی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں کرونا کا شکار ہونے والے متعدد مزدوروں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے قطری حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر کارکنوں کا تواتر کے ساتھ طبی معائنہ کرے تاکہ انہیں کرونا کے خطرے سے بچایا جا سکے تاہم قطری حکومت اس حوالے سے خاطرہ خواہ اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
دوحا حکومت نے ملک میں کام کرنے والی لیبر کو اسپتالوں میں لانے اور ان کے معائنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری طرف قطری حکومت کی لا پرواہی کے خلاف مزدور طبقے میں حکومت کے خلاف غم وغصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوحا میں متعدد مقامات پر حکومت کے خلاف مظاہرے دیکھے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے قطر سے 2022 ورلڈ کپ کے منصوبوں میں کارکنوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کروانے کو کہا تھا ، لیکن دوحا نے عالمی اداروں کی تجاویز مسترد کردیں۔
-
قطر:2022ء فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ،9 کارکنوں کی موت کا اعلان
قطرمیں2022ء میں ہونے والے فیفا فٹ بال عالمی کپ کی سپریم کمیٹی نے اپنی ورکرز ویلفیئر پراگریس رپورٹ میں نو ورکروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ان کارکنوں کی ... بين الاقوامى -
قطر میں کرونا کے 439 اور ترکی میں 18 کیسوں کی تصدیق ہو گئی
دنیا بھر کی طرح قطر میں بھی کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ قطری وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ریاست میں کرونا وائرس کے ... مشرق وسطی -
قطر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 کیسوں کی تصدیق
قطر نے ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ تمام افراد تارکینِ وطن ہیں اور قطر کی خبررساں ایجنسی کے مطابق انھوں نے اسی ہفتے کے ... بين الاقوامى