متحدہ عرب امارات میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات کی وزارت صحت کے زیر انتظام کمیونٹی پروٹیکشن یونٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے باعث فوت ہونے والوں میں 78 سالہ ایک شخص یورپی ملکوں سے واپس آیا تھا جس کا تعلق ایک عرب ملک سے تھا۔ اسی طرح ایک ایشیائی شہری جس کی عمر 58 سال بتائی جاتی ہے کرونا کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ مریض پہلے ہی دل اور گردوں کے مرض کا شکار تھا۔
اماراتی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے نتیجے میں شہریوں کی افوات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ اعدادو شمار کے مطابق کرونا وائرس کے نتیجے میں اموا کی شرح تین اعشاریہ چھ فی صد تک پہنچ گئی ہے۔
-
اٹلی: کرونا سے ہلاک افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں پر لے جانے کے اندوہناک مناظر
اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں کرونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائے ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس سے دفاعی بجٹوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے:نیٹو
شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد 'نیٹو' کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا اتحادیوں کے دفاعی بجٹ پر بڑے ... بين الاقوامى -
ایران میں ایک گھنٹے میں کرونا کے 50 نئے مریض،10 منٹ میں ایک ہلاکت
ایرانی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد آج 1284 ہوگئی ہے۔اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ... مشرق وسطی