کرونا سے بچاو مہم، کویت میں جزوی طورپر کرفیو لگا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ نے ہفتے کے روز اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران اتوار سے شام پانچ بجے سے ہر روز صبح چار بجے تک ملک کے تمام حصوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تا حکم ثانی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

کویتی نایب زیراعظم انس الصالح نے ہفتے کے شام وزیر برائے امور خارجہ الشیخ احمد ناصر آل محمد الصباح اور وزیر صنعت وتجارت خالد الروضان کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ فیصلہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے عدم تعمیل کی اطلاعات کے بعد ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز کویت کے وزیر صحت باسل الصباح نے کرونا مریضوں کے 5 نئے کیسز کی صحت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ ادھر گذشتہ روز کویت میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں