شام میں کرونا سے نرس ہلاک، 15 ایرانی اور عراقی جنگجو وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شامی حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا وائرس کی وباء تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی حکومت نے ملک میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے متعلق حقائق عوام اور عالمی برادری دونوں سے پوشیدہ رکھے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ دمشق ، حمص ، اللاذقیہ اور تطرطوس میں کرونا کے 128 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں سے 56 کے میڈیکل ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 72 افراد رپورٹس کا انتظار ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں ایک نرس کرونا وائرس کاشکار ہونے کے نتیجے میں فوت ہوگئی مگر حکومت نے اس معاملے کو عوام سے مخفی رکھا ہے۔

شامی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حلب ، حمص ، اللاذقیہ اور طرطوس میں داخلی ٹرانسپورٹ بسیں بند کردی ہیں۔

ادھر دیر الزور شہر میں کرونا کے باعث ایرانی اور عراقی ملیشیا کے 15 جنگجو کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان میں 4 عراقی اور 11 ایرانی ملیشیائوں کے جنگجو شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں