قطر ایئرویز نے ہتھیاروں کی کھیپ بیروت منتقل کرنے کی تردید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطر کی قومی فضائی کمپنی نے اپنی پرواز نمبر QR8320 کے حوالے سے پھیلی ہوئی خبر کو "جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد" قرار دیا ہے۔ خبر کے مطابق تہران سے بیروت جانے والی اس پرواز میں 186 مسافر سوار تھے۔

اخبار میں مزید بتایا گیا کہ قطر ایئرویز نے اپنی مذکورہ پرواز کے ذریعے ہتھیاروں کی کھیپ ایرانی دارالحکومت تہران سے لبنانی دارالحکومت بیروت منتقل کی۔

Advertisement

قطر ایئرویز نے ٹویٹر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ پرواز مسافروں کی منتقلی کے لیے نہیں بلکہ فضائی کارگو کے واسطے مختص تھی۔ مزید یہ کہ اس پرواز میں استعمال ہونے والا طیارہ ایئر بس A330-200F تھا۔

ایک دوسری ٹویٹ میں قطر ایئرویز نے واضح کیا کہ طیارے نے تہران سے اڑان بھری تو وہ سامان اور مسافروں سے خالی تھا۔ طیارے نے بیروت کا رخ کیا تا کہ مویشیوں کی کھیپ کو بیروت سے دوحہ منتقل کیا جا سکے۔

امریکی اور مغربی انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق ایران نے حالیہ عرصے میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے لیے جدید ہتھیار اور عسکری لوازمات پر مشتمل کھیپوں کو بھیجنے کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔ یہ کھیپ قطر کے راستے گزرنے والے طیاروں کے ذریعے بیروت پہنچائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں