لیبیا میں چار ترک فوجی اور ایک شامی کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کی نیشنل آرمی نے بتایا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ایک محاذ پرقومی وفاق حکومت کی فورسز کے ساتھ لڑائی میں چار ترک فوجی اور ایک شامی جنگجو کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیشنل آرمی کےسینیر عہدیدارمیجر جنرل مبروک الغزوی نے بتایا کہ گذشتہ منگل کے دوران عین زارا محاذ ترک فوجی یونٹوں اہلکارں اور شام سے لائے گئے جنگجوئوں کے خلاف کی گئی ایک کارروائی میں چار ترک فوجی اور ایک شامی جنگجو کمانڈر ہلاک ہوا۔انہوں نے بتایا کہ شامی کمانڈر کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد اسے ضروری طبی امداد فراہم کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لیبی فوج نے مقتول کمانڈر کی لاش قبضے میں لے لی ہے اور اسے ریڈ کراس کی مدد سے اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا گیا۔

Advertisement

الغزوی نے بتایا شامی دہشتگرد نے اپنی موت سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ 10 ترک اور 8 شامی جنگجو بکتر بند گاڑی کو کے ذریعے فرار ہوئے۔ انہوں نے معیتیقہ ہوائی اڈے سے مدد طلب کی مگر اس کا سخت محاصرہ ہونے کی وجہ سے جنگجوئوں کو کسی قسم کی کمک نہیں مل سکی۔ لیبیا کی نیشنل آرمی نے ایک ویڈیو کلپ بھی دکھایا جس میں طرابلس میں ہلاک ہونے والے چار ترک فوجیوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں