مصری صدر السیسی کا کرونا وائرس کےخلاف 6 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان
مصری اسٹاک مارکیٹ کے لیے 20 ارب پائونڈ مختص
مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کرونا کے بحران سے نمٹنے کے لئے تقریبا6 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وباٰ سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرنے کے ساتھ ہر طرح کے معاشی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ خوراک کے سامان کی دستیابی میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ اسٹریٹجک ذخیرہ کافی ہے۔کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے دو ہفتوں تک عوام کو گھروں کے اندر رہنا ہوگا۔
مصری صدر نے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر ایک بیان میں کہا کہ حکومت کرونا بحران سے نمںٹے کے لیے کامیابی سے اقدامات کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی بیماری کے حوالے سے حکومت سے کوئی چیز نہیں چھپائی۔ مصر میں کرونا سے متعلق سرکاری اعدادو شمار میں مکمل شفافیت ہے اور ہم کامیابی سے اس وباء کو کںٹرول کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے صنعتی شعبے میں فنانس کمپنیوں کو 10 فی صد مارک اپ پر 100 ارب پاؤنڈ قرض کی شکل میں ادا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مصری اسٹاک ایکسچینج کی مدد کے لیے 20 ارب پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا۔
ادھر مصر میں کرونا وائرس کے اتوار کو مزید 9 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصر میں 294 افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ 10 افراد کرونا کےباعث انتقال کرچکے ہیں۔