.

مصر میں کرونا وائرس سے میجر جنرل ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی مسلح افواج کو کرونا وائرس نے ایک غیرمعمولی نقصان سے دوچارکیا ہے۔ مصری ذرایع ابلاغ نے اتوار کی شام بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مسلح افواج کے میجر جنرل خالد شلتوت چل بسے ہیں۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل خالد شلتوت کی کرونا سے ہلاکت کے باعث فوج میں صدمے اور سوگ کی کیفیت ہے۔

گذشتہ دنوں مصری فوج نے لبریشن کمپلیکس، مرکزی چوکوں ، شاہرائوں، سب ویز، میٹر ٹرین، جامعات، پارلیمنٹ ہائوس اور وزیراعظم ہائوس کی صٖفائی کاعمل شروع کیا تھا۔ اسی دوران میجر جنرل شلتوت کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

فوج کے ترجمان کرنل تامر الرَفاعی نے بتایا ہے کہ ، کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مسلح افواج شہروں اور اہم تنصیبات کی صفائی اور وائرس کش اسپرے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔